پنجاب حکومت

الیکشن جیتے تو لاہور میں پہلا فری کینسر ہسپتال بنائیں گے: شہباز شریف

الیکشن جیتے تو لاہور میں پہلا فری کینسر ہسپتال بنائیں گے: شہباز شریف

لاہور: (ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے 100 بیڈ پر مشتمل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبزہ زار کا افتتاح کر دیا۔ ہسپتال میں ایمرجینسی، آؤٹ ڈور وارڈ، آرتھوپیڈک، گائنی، میڈیسن، سرجری، ناک کان گلا، امراض چشم کے شعبہ جات قائم کئے گئے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ سبزہ زار تمام وارڈز خصوصاً بچوں کا وارڈز دیکھ کر ایسا لگا جیسے یورپ کے کسی ہسپتال میں ہوں۔ انہوں نے کہا اگر عوام نے دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو لاہور میں کینسر کے فری علاج کے لیے ہسپتال بنائیں گے۔ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں نے بھی علاج معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 58 کروڑ 25 لاکھ کے لاگت سے تیار ہونے والے اس ہسپتال میں ڈینٹل، لیبارٹری، ایکسرے، ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ، ہیپاٹائٹس سکریننگ، ویکسینیشن اور فلٹر کلینک کی سہولتیں بھی موجود ہیں۔
…………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…تحریک انصاف کا پارٹی آئین پرجامع انداز میں نظر ثانی کا فیصلہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی آئین پر جامع انداز میں نظر ثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے آئینی ماہرین اور سینئر پارٹی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی آئین پرجامع انداز میں نظر ثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے آئینی ماہرین اور سینئر پارٹی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی میں بابراعوان، اظہر طارق، عارف علوی، عامر کیانی اور شاہد نسیم گوندل شامل ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے قائم یہ کمیٹی پارٹی آئین کا مفصل جائزہ لے گی اور پارٹی آئین کو بہتر اور جامع بنانے کیلئے اپنی سفارشات عمران خان کو پیش کرے گی۔
ہر شکست کے بعد میں نے مزید طاقت کیساتھ قدم جمائے
اس سلسلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف صحیح معنوں میں ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے، ہم پارٹی کو ادارہ بنانےکیلئے مسلسل محنت کر رہے ہیں، کسی بھی جماعت کی تنظیم و تشکیل کا انحصار اس کے آئینی ڈھانچے پر ہوتا ہے، سیاست میں پیش قدمی کے ساتھ جماعت کے اندرونی ڈھانچے کی تعمیر سے غافل نہیں ہوں گے، آئندہ نسلوں کو بہتر پاکستان کے ساتھ بہترین سیاسی جماعت بھی دیں گے۔