پنجاب حکومت

انتخابات میں احتجاجی عناصر کو پھر شکست ہوگی، شہبازشریف

پاکستان کی 70

انتخابات میں احتجاجی عناصر کو پھر شکست ہوگی، شہبازشریف

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں احتجاجی عناصرکو ایک بارپھر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے جاری ایک بیان میں کہا کہ احتجاج اورانتشار کی سیاست ملک وقوم کی ترقی کیلئے زہرقاتل ہے، دھرنوں کی سیاست کرنے والے میری نہیں بلکہ عوام کی ترقی کی مخالفت کر رہے ہیں، یہ عناصرموجودہ دورمیں ملک کی تیز رفتار ترقی سے خوفزدہ ہیں جب کہ دھرنا گروپ نے گزشتہ ساڑھے چار سال میں عوام کا وقت برباد کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقدار اور عوامی خدمت کی سیاست کی ہے، احتجاج کرنے والے عناصر نے اپنے صوبوں کے عوام کی خدمت نہیں کی اس لئے آج شرمسارہیں، اگر احتجاج کرنے والے اپنے صوبوں کے عوام کی خدمت کرتے تو انہیں عوام کا سامنا کرنے کا خوف نہ ہوتا جب کہ 2018ء کے عام انتخابات میں ان احتجاجی عناصرکوایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔