پنجاب حکومت

انسداد ڈینگی مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے،محکمہ صحت فیصل آباد

فیصل آباد۔(ملت آن لائن) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سید احمد فواد کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے جبکہ اس ضمن میں اینٹی ڈینگی ٹیمیں ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی باقاعدگی سے سرویلنس کرکے ڈینگی کے انسداد کو یقینی بنارہی ہیں۔ محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ اینٹی ڈینگی ٹیموں کی طرف سے ٹائر شاپس،کباڑخانوں،قبرستانوں،نرسریوں،پارکس،واٹرباڈیز،ائیر کولرز اورڈینگی کی افزائش کی دیگر جگہوں کی باربار سرویلنس کی جبکہ ان ڈور میں بھی ڈینگی کی افزائش گاہوں کے مقامات کوچیک کیا جا رہا ہے ۔