پنجاب حکومت

اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب

* اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا قیام دیارغیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ایک شاندار کاوش ہے۔
* وزیراعظم محمد نوازشریف نے اپنے سابقہ دور حکومت میں گرین چینل کے ذریعے ائیر پورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کیں او راسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے ہی پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا آئینی ادارہ قائم کیاہے۔
* اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو اب تک تارکین وطن کے مسائل سے متعلقہ تقریباً 2ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 59فیصد حل کر دی گئی ہیں۔
* تارکین وطن کی شکایات کی آن لائن وصولی اور حل کیلئے کمپلینٹ پورٹل قائم کیاگیا ہے۔
* تارکین وطن کی شکایات متعلقہ اداروں تک پہنچاکر ان کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔
* اضلاع کی سطح پر بھی اوورسیزکمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔
* وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف خود ہر ماہ اس کمیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں۔
* تارکین وطن کے مسائل کے فوری حل کیلئے وفاقی حکومت کے اداروں کے ساتھ مؤثر اشتراک کار جاری ہے۔
* وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مذاکرات کے نتیجے میں ٹیکس معاملات میں تارکین وطن کی معاونت کیلئے ایف بی آر میں فوکل پرسن کی نامزدگی ۔
* اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے جسد خاکی کی وطن واپسی کے حوالے سے OPCپنجاب کی کاوشیں۔
* OPCپنجاب کی کوششوں سے ایڈن ہاؤسنگ سکیم میں 15گھروں کا قبضہ ان کے مالک تارکین وطن کے حوالے کردیاگیا ہے۔
* OPCپنجاب کی کارکردگی سے متاثرہوکرآزادجموں و کشمیر حکومت نے بھی تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے OPCپنجاب کا ماڈل اپنایاہے۔
* اوور سیز پاکستانیز کمیشن قبضہ و لینڈ مافیا سے چھٹکارا دلانے اورغیر ملکی شہریت کے حامل طالبعلموں کے تعلیمی مسائل کو حل کررہا ہے۔ اوور سیز پاکستانیز کمیشن پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے اوور سیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کررہا ہے۔
* پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیو ں کے لئے انوسٹمنٹ ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے ۔ اسی طرح پاکستان کے سفارتخانوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ دیار غیر میں بسنے والے ان محب وطن پاکستانیو ں کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
**brief-opc**