پنجاب حکومت

ایمرجنسی سروس ریسکیو1122

ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ریسکیو1122کا قیام :
* 90کروڑ روپے کی لاگت سے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں قومی سطح کا ادارہ قائم کیا گیاجہاں پر صوبہ پنجاب کے ساتھ ساتھ باقی صوبوں کے ریسکیورزبھی ایمرجنسی اورڈزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ یہ حکومت پنجاب کا اعزاز ہے کہ وہ نہ صرف صوبہ پنجاب کے شہریوں کو حادثات اور سانحات سے نبرد آزما ہونے کے لیے ایک موثر ایمرجنسی منیجمنٹ کا نظام مہیا کر رہے ہیں بلکہ اس شعبہ میں خیبرپختوانخواہ ، گلگت بلتستان، بلوچستان، آزاد کشمیر اور سند ھ کو بھی تربیت اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
اربن سرچ اینڈ ریسکیوٹیمز کا قیام:
* وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب کی تمام 09ڈویثرن میں خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو (USAR)ٹیموں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پنجاب کی تمام ڈویثرنز میں خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جس کے لئے 1585.476ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پاک فوج ریسکیو1122کے ماسٹر ٹرینرز کو ابتدائی سطح پر پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر چکی ہے ۔یہ ماسٹر ٹرینرز اربن سرچ اینڈ ریسکیوٹیموں کے دیگر ممبران کو تربیت دیں گے۔ پہلے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی ڈویژنل ہیڈکواریٹر زمیں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے قیام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کا تحصیل کی سطح پر توسیع:
* وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (P&D)محمد جہانزیب خان نے پنجاب کی 62تحصیلوں میں موثر ایمرجنسی منیجمنٹ نظام کے قیام کے لیے 4ارب 20کروڑکے پراجیکٹ کی منظوری دی جس کے تحت پنجاب بھر میں تحصیل کی سطح تک ایمرجنسی سروس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
موجودہ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات:
* پرانی ایمبولینسز کی تبدیلی اور نئی ایمبولینسز ریسکیو وہیکلز، فائر ٹرک ، ریسکیو اور میڈیکل کے آلات کے لیے 1.39بلین روپے کی فراہمی۔
* 9اضلاع میں 48ایمبولینسز کی تبدیلی اور مزید 23اضلاع کے لیے 89ایمبولینسزتبدیل کی گئیں۔
* ریسکیو 1122کی آپریشنل استعداد کار بڑھانے کے لیے 104میٹر اور 70میٹر کی اونچی سنارکل کی فراہمی جو جون 2016میں فراہم کی جائے گی۔
* 12تحصیلوں کے لیے فائر سروس کے قیام کی منظوری
* لاہور شہر کے لیے 6مزید ریسکیو اسٹیشنز کے قیام کی منظوری
* اورنج میٹرو لائن لاہور کے لیے 4نئی ایمبولینس کی فراہمی کی منظوری
* 2704ریسکیورز کی پنجاب کے اضلاع اور تحصیلوں کے لیے بھرتی
* 1604خالی آسامیوں کے لیے بھرتی کی منظوری