پنجاب حکومت

تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپریشن جاری ہے،ڈپٹی کمشنر سرگودھا

سرگودھا۔(ملت آن لائن) ڈپٹی کمشنرمظفرخان سیال نے کہاہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جاری آپریشن اپنے منطقعی انجام کوپہنچایاجائے گااورسرکاری زمین کاایک ایک انچ قبضہ مافیاسے واگزارکروانے کیلئے تمام ریاستی مشینری متحرک ہے۔اس ضمن میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جارہی۔انہوں نے کہاکہ شہرسمیت ضلع بھرمیں قبضہ مافیاسے زیادہ ترسرکاری کمرشل وزرعی رقبہ واگزارکروالیاگیاہے۔اسی طرح تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرگودہا شہرسمیت ضلع میں کسی مقام پرتجاوزات کے خلاف آپریشن اورقبضہ مافیاکے خلاف کاروائی کوملتوی یا روکا نہیں گیا۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنروں کی سربراہی میں تجاوزات اورقبضہ مافیاکے خلاف بھرپورآپریشن جاری ہے۔