پنجاب حکومت

تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں پریشر گروپ ہے‘ رانا ثنااللہ خان

لاہور (ملت + آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں پریشر گروپ ہے‘تحریک انصاف سیاسی جماعت کا درجہ کھوچکی ہے‘ عمران خان کی بڑی اے ٹی ایم میں اتنے پیسے ہیں کہ ختم نہیں ہوتے‘ عمران خان اپنی اے ٹی ایم کے جہازوں میں سفر کرتے ہیں اور اس کا کاروبار بچانے کے لیے ریفرنس دائر کیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اعلی عدلیہ کے خلاف مہم غیر مناسب ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ سپیکر اپنے ہاؤس میں کریں گے اپوزیشن اگر کوئی بات کرنا چاہتی ہے تو وہ چیمبر جائیں۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بڑی اے ٹی ایم میں اتنے پیسے ہیں کہ ختم نہیں ہوتے۔ عمران خان اپنی اے ٹی ایم کے جہازوں میں سفر کرتے ہیں اور اس کا کاروبار بچانے کے لیے ریفرنس دائر کیا گیاہے۔