پنجاب حکومت

جسٹس محمد یاور علی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جسٹس محمد یاور علی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
لاہور: (ملت آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد یاور علی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کی حیثیت سیحلف اٹھا لیا، سینئر جج جسٹس محمد انوارالحق نے ان سے جمعہ کولاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں لاہورہائی کورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل، صدر اور سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، وکلاء و دیگر آفیسرز موجود تھے، مزید براں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ دورہ پر لندن روانہ ہو گئے ہیں، وہ 28 نومبر تک دورے پر ہونگے۔ ان کی عدم موجودگی میں لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس محمد یاور علی قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔