پنجاب حکومت

جنوبی پنجاب کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے، شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب:(ملت+اے پی پی) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب اور پسماندہ اضلاع کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے، وسائل کی تقسیم، پسماندہ اضلاع خصوصاً جنوبی پنجاب کو ترجیح دی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی حکومتوں کو وسائل کی تقسیم کے حوالے سے سفارشات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر سیکرٹری خزانہ نے بلدیاتی اداروں کو وسائل کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مالیاتی خود مختاری کے ساتھ بلدیاتی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ بھی ضروری ہے، اچھی کارکردگی دکھانے والی بلدیاتی حکومتوں کو اضافی فنڈ دیں گے۔