پنجاب حکومت

جھوٹے الزامات :شہبا زشر یف کا عمران خان کو 26ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا اعلان

مجھ پر ایک دھیلے کی کر پشن ثابت ہوجائے تو بچوں سمیت ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دوں گا ‘2نومبر کو پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہونے جاری ہے، قوم اس کی ناکامی کیلئے نماز فجر میں دعائیں مانگیں ‘وزیر اعظم کے پانامہ لیکس کے معاملے میں خود کو پیش کر نے کے اعلان کے بعد تحر یک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے‘پانامہ لیکس کا کیس سپر یم کورٹ میں جا چکا ہے ،نوازشر یف نے خود یہ فیصلہ کر لیا وہ کیس پر کسی قسم کا اعتراض نہیں کر یں گے ‘سی پیک منصوبے پر کام کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے عمران خان کو بہت زیادہ تکلیف ہو رہی ہے ‘عمران خان مخالفت میں مودی سے بھی نکل چکے ہیں،پاکستان کے مفاد پر کسی قسم پر سمجھوتہ نہیں کر یں گے ‘عمران خان کے ساتھ وہ شخص کھڑا ہے جس نے اربوں روپے کے قر ضہ معاف کروائے ، دوسرا شخص وہ ہے جس نے زمینوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں ‘کروڑوں روپے قر ضے معاف کروانے والوں کے خلاف میں نے نہیں نیب اور دیگر اداروں نے نوٹس لینا ہے جاوید صادق میرے فر نٹ میں نہیں ‘خبر لیک کے معاملے پر وزیر اعظم کا دوٹوک موقف، ذمہ دار کو معاف نہیں کیا جائیگا
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشر یف کاہنگامی پر یس کانفر نس سے خطاب
لاہور(ملت+آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشر یف نے عمران خان کے خلاف26ارب 54کروڑ کے ہر جانے کا دعوی کر نے اور عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید صادق میرے فر نٹ میں نہیں عمران خان نے جھوٹ بولنے کی انتہا کر دی ہے ‘اگر مجھ پر ایک دھیلے کی کر پشن ثابت ہوجائے تو بچوں سمیت ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دوں گا ‘2نومبر کو پاکستان اور سی پیک کے خلاف بہت بڑی سازش ہونے جاری ہے قوم اس کی ناکامی کیلئے نماز فجر میں دعائیں مانگیں ‘وزیر اعظم کے پانامہ لیکس کے معاملے میں خود کو پیش کر نے کے اعلان کے بعد تحر یک انصاف کے پانامہ لیکس کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے‘پانامہ لیکس کا کیس سپر یم کورٹ میں جا چکا ہے اور نوازشر یف نے خود یہ فیصلہ کر لیا وہ کیس پر کسی قسم کا اعتراض نہیں کر یں گے ‘سی پیک منصوبے پر کام کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے عمران خان کو بہت زیادہ تکلیف ہو رہی ہے ‘عمران خان مخالفت میں مودی سے بھی نکل چکے ہیں پاکستان کے مفاد پر کسی قسم پر سمجھوتہ نہیں کر یں گے ‘عمران خان کے ساتھ وہ شخص کھڑا ہے جس ے نے اربوں روپے کے قر ضہ معاف کروائے خود امیر اور قوم کو غریب کر گیا اور دوسرا شخص وہ ہے جس نے زمینوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں ‘کروڑوں روپے قر ضے معاف کروانے والوں کے خلاف میں نے نہیں نیب اور دیگر اداروں نے نوٹس لینا ہے ‘خبر لیک ہونے کے معاملے میں وزیر اعظم نوازشر یف کا دوٹوک موقف ہے جو بھی ذمہ دارہوگا اس کو معاف نہیں کیا جائیگا ۔ بدھ کے روز (ن) لیگ کے ماڈل ٹاؤن سیکرٹر یٹ میں ہنگامی پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی شہبا زشر یف نے عمران خان نے اس سے پہلے مجھے پر میٹرو بس کے منصوبے میں 75ارب کی کر پشن کی بات کی اور کہا کہ اس میں اتفاق فاؤنڈری کا سر یا لگا ہے مگر انکو یہ ہی معلوم نہیں کہ اتفاق فاؤنڈری کو بند ہوئے کئی سال ہو چکے ہیں ا ور عمران خان میٹرو کے منصوبے میں بھی ایک روپے کی کر پشن ثابت نہیں کر سکے اور نہ ہی کسی فورم پر نوازشریف نے کوئی ثبوت دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اب میں عمران خان کے الزامات کا جواب نہیں دوں گا،میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ ہربے بنیاد الزام کا جواب دیتا پھروں میں آج کے بعد اب عمران خان کے الزامات کا جواب نہیں دوں گاآج عمران خان نے دروغ گوئی کی انتہا کردی ہے،عمران خان مخالفت میں پاک چین دوستی کو بھی بھول گئے ہیں ،خدا کی قسم اگر کرپشن کا ایک دھیلا بھی ثابت ہوجائے قیامت تک مجھے معاف نہ کرنا،صرف مجھے ہی نہیں میرے بچوں کو بھی معاف نہ کرنا ہے،نہ جانے آپ نے لیڈری کہاں سے سیکھی ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اب مجھے پر الزام لگایا کہ جا وید صادق میرے فر نٹ مین ہیں میں عمران خان کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے قوم کو بتانا چاہتاہوں کہ میں جاوید صادق کو جانتا ہوں وہ جس چینی کمپنی کیساتھ کام کر تے ہیں اس کمپنی نے قائد اعظم سولر کے منصوبے کیلئے بھی بولی میں حصہ لیا مگر ہم نے انکی کمپنی کو ٹھیکہ نہیں دیا بلکہ اس کو کمپنی کو ٹھیکہ دیا ہے جس نے ا ن سے کم بولی گئی لگائی اور لاہور سیف سٹی منصوبے میں بھی جاوید صادق کی کمپنی نے حصہ لیا لیکن ہم نے انکو ٹھیکہ نہیں دیا کیونکہ ان سے کم بولی کمپنی کو دیا ہے اگر وہ جاوید صادق میرے فر نٹ مین ہوتے تو انکو پھر یہ ٹھیکہ ضرور ملتا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک لاہور کے آئی ٹی ٹاور کا منصوبہ ہے تو (ق) لیگ کے پر ویزالٰہی نے یہ ٹھیکہ دیا ہم نے تو اقتدار میں آنکے بعد اسکو مکمل کروایا ہے اور اسلام آباداےئر پورٹ کا منصوبہ (ن) لیگ نے نہیں پیپلزپارٹی نے شروع کیا ہے اور اسکے دور میں ہی اس کا ٹھیکہ ہوا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف نے کہا کہ میں اب جھوٹے الزامات لگانے پر عمران خان کے خلاف 26ارب54کروڑ روپے کے ہر جانے کا دعویٰ کررہا ہے انکو نوٹس دیا جا رہا ہے اگر وہ14دن میں جواب نہیں دینگے تو انکے خلاف عدالت جاؤں گا تاکہ دودھ کادودھ اور پانی کا پانی ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کے خلاف میری کر پشن کے حوالے سے کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں لیکر آئے میں وہاں اس کا سامنا کر نے کیلئے تیار ہوں مجھے پر ایک دھیلے کی بھی کر پشن ثابت ہوجائے تو میں اور میرے بچے ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دیں گے اور فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا تو عوام خود انکی سزا تجویز کریں گے عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیا تو میں یہ 26ارب 54کروڑ غر یب عوام کو دیدیں دوں گا اور عمران خان کے پاس بہت امیر لوگ ہیں وہ یہ پیسہ مجھے دے بھی سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف2نومبر کو کوئی شہر نہیں نہیں بلکہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا راستہ بند کر نے کی ناپاک سازش کر رہے جا رہی ہے جسکی کسی صورت کا میاب نہیں ہونے دیا جا ئیگا۔ انہوں نے کہا کہ پلڈ اٹ نے اپنے ایک سروے میں پنجاب کو چاروں صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ کا میاب اور ترقی یافتہ صوبہ قرار دیدیا ہے اصل میں عمران خان کو اس بات کا بہت غصہ ہے جسکی وجہ سے عمران خان نے جھوٹ کی انتہا کر دی اور مجھے پر بنیاد الزامات لگائے میں خد ا کی قسم کھا کر کہتاہوں کہ اگر میری کوئی ایک بات بھی غلط ثابت ہوجائے تو قیامت کے روز تک مجھے معاف نہ کر نا میں ہر اس شخص اور کمپنی سے ملتا ہوں جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر رہا ہے ہم نے صرف بجلی کی منصوبے میں 112ارب روپے کی بچت کی ہے 126ملین ڈالر سے سیف سٹی منصوبہ اسلام آباد کا ہے مگر پنجاب حکومت نے لاہور میں اسلام آبا دکے مقابلے کئی گنا بڑا منصوبہ 120ملین ڈالر میں لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کی سر براہی میں جو بجلی اور ترقی وخوشحالی کے منصوبے لگ رہے ہیں انکی70سالوں میں کوئی مثال نہیں ملتی اور ملک میں بجلی سمیت دیگر منصوبے وقت سے بھی6ماہ پہلے مکمل ہو رہے ہیں مگر عمران خان تو انتخابات سے بھی بھاگ رہے ہیں اور یہ ملک میں بیلٹ نہیں پاکستان کو بند کر نا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں فرشتہ نہیں ہوں مگر1999سے لیکر اب تک کے دور اقتدار میں اگر مجھے پر کوئی بھی کر پشن ثابت ہوجائے تو اگر میں دنیامیں ہوں تو مجھے سزا دیں اگر میں دنیا نہ ہوں تو میرے بچوں کو بھی معاف نہ کر یں ۔