پنجاب حکومت

حکومت کانہری پانی کی کمی کو پوراکرنے کیلئے 6ہزار ایکڑ اراضی پر ڈرپ اریگیشن سسٹم کی تنصیب کافیصلہ

فیصل آباد۔(ملت آن لائن)حکومت پنجاب نے نہری پانی کی کمی کو پوراکرنے کیلئے 6ہزار ایکڑ اراضی پر ڈرپ اریگیشن سسٹم کی تنصیب کافیصلہ کیاہے جس پرکروڑوں روپے لاگت آئے گی نیزمذکورہ منصوبہ کے تحت سسٹم کی تنصیب کیلئے 60فیصد رقم حکومت فراہم کرے گی جبکہ 40 فیصد رقم متعلقہ کاشتکار اداکرے گا۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے رواں سال اس منصوبہ کیلئے 54 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اب ایک ایکڑ اراضی رکھنے والے زرعی کاشتکار بھی اس سسٹم سے استفادہ کرسکیں گے جبکہ قبل ازیں یہ سہولت کم ازکم 3ایکڑ اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کیلئے تھی ۔انہوں نے بتایاکہ حکومت کاشتکاروں کو پانی ذخیرہ کرنے کیلئے واٹر سٹوریج ٹینکس کی فراہمی کے ضمن میں بھی معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈرپ اریگیشن سسٹم کی تنصیب سے پانی کی فی ایکڑ 20فیصد، کھادکی 10فیصد تک بچت ہو گی نیز زرعی رقبہ اس نظام سے پہلے سے 4گنااضافی پیداوار دینے کی صلاحیت کاحامل بھی بن جائے گا۔