پنجاب حکومت

خلیل طاہر کا زمیندار کی طرف خاتون پر لوہے کی راڈ سے بدترین تشدد کی خبر کا نوٹس

لاہور (ملت + آئی این پی) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کامونکی ضلع گوجرانوالہ میں ایک زمیندار کی طرف سے رقم کی ادائیگی میں تاخیر پر شازیہ نامی ایک غریب خاتون پر لوہے کی راڈ سے بدترین تشدد کی خبر کا نوٹس لے لیا۔خلیل طاہر سندھو نے قائم مقام سی پی او گوجرانوالہ ایس پی سول لائنز ندیم کھوکھر کو تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری ایکشن لینے اور گرفتاری کا حکم دیا ہے۔انہوں نے پولیس انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ملزم خواہ جتنا بھی بااثر ہو ،قانون کی گرفت سے نہیں بچنا چاہیے اور انہیں اس بارے میں چوبیس گھنٹے میں رپوٹ دی جائے۔ انہوں نے ایڈیشنل ایم ایس سول ہسپتال گوجرانوالہ ڈاکٹر گلزار کو زخمی خاتون کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کا بھی حکم دیا ہے۔