پنجاب حکومت

دہشتگردی اور توانائی پاکستان کے دوبڑے بحران ہیں: شہباز شریف

لاہور(ملت+ آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور توانائی بحران پاکستان کے دوبڑے بحران ہیں،ان بحرانوں سے بچنے کیلئے جرمنی اور پاکستان مل کر دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیں،عسکری اور سیاسی قیادت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحدہیں،دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں نے عظیم قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،دہشتگردی کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے جرمنی کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی،وفد کی قیادت جرمنی کے خارجہ امور کے وزیر سٹیفن سٹینلین نے کی،ملاقات میں پاکستان مین تعینات جرمنی کی سفیر اینالیپل بھی موجود تھیں،جرمن کے وفد نے پنجاب میں منصوبوں میں شفافیت کا اعتراف کیا،ملاقات کے دوران جرمن کے سفیر نے کہا کہ جرمن کمپنیوں کی جانب سے منصوبوں میں شفافیت کا اعتراف خوش آئند ہے،شہباز شریف متحرک اور فعال ہیں،ان کی ٹیم بھی پرعزم اور محنتی ہے،توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے اور شفافیت دیکھ کر جرمنی کمپنیاں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں،اسی دوران شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی نے مل کر دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے،دہشتگردی اور توانائی بحران پاکستان کے دوبڑے بحران ہیں،انہوں نے کہا کہ عسکری اور سیاسی قیادت اور پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحدہیں،دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی اداروں نے عظیم قربانیاں دی ہیں،پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،پاکستان اور جرمنی کے مابین تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنا ہونگے،توانائی بحران سے بچنے اور خاتمے کیلئے حکومت اپنے وسائل سے منصوبے لگارہی ہے،اقتصادی راہداری کے تحت بھی توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،3600میگاواٹ کے گیس پاور پراجیکٹس میں شفافیت کی نئی مثال قائم کی گئی،جرمنی کا منصوبوں میں شفافیت کا اعتراف پورے پاکستان کیلئے اعزازہے،عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ پر کام جاری ہے اور عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے پروگرام اور منصوبے جاری ہیں۔(خ م)