پنجاب حکومت

دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،وزیراعلی پنجاب

صاف پانی فراہمی

لاہور (ملت + آئی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ سانحے سے کم نہیں تاہم اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ کوئٹہ میں سریاب پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ، دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف سب متحد ہیں،ہشتگردوں نے بدترین سفاکیت اوربربریت کامظاہرہ کیاہے تاہم دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔شبہاز شریف نے سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔