پنجاب حکومت

رانا ثناء استعفیٰ دیں؛ داتادربارکے سامنے جلسہ

رانا ثناء استعفیٰ دیں؛داتادربارکے سامنے جلسہ

رانا ثناء استعفیٰ دیں؛داتادربارکے سامنے جلسہ

لاہور:(ملت آن لائن) وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے استعفے کا مطالبہ لے کر پیر حمید الدین سیالوی آج لاہور پہنچیں گے ۔ داتا دربار کے سامنے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ سے متعلق داتا دربار کے سامنے پیر حمید الدین سیالوی کے جلسے کی تیاریاں ہیں۔لاہور میں داتا دربار کے سامنے سٹیج بنایا جا رہا ہے۔ جلسے میں تحریک لبیک اور سنی اتحاد کونسل کے رہنما شریک ہوں گے۔ داتا دربار جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق جلسہ کے شرکا اور بسوں کو چیکنگ کے بعد داتا دربارآنے دیا جائے گا۔ 3 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹٰی فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے مزید بتایا کہ جلسے کے شرکا اور زائرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے جامع پلان بنایا گیا ہے۔ 3 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے جبکہ اطراف کی عمارتوں پر بھی اہلکار تعینات رہیں گے۔ ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق منتظمین نے جلسہ رات کو جلد ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دوسری جانب حمید الدین سیالوی کی زیرقیادت میں قافلے سیال شریف سے لاہور کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔ حمید الدین سیالوی لاہور داتا دربار میں حاضری دیں گے جس کے بعد آگے کے لائحہ عمل کا علان کیاجائے گا۔ سماء