پنجاب حکومت

رواں سال مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں معمول سے 27 فیصد کم بارشیں ہوئیں، محکمہ موسمیات

لاہور ۔ (ملت آن لائن)رواں سال مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں یکم جولائی سے 16 اگست تک معمول سے 27 فیصد کم بارشیں ہوئیں، پنجاب ،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں اس دوران معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ گذشتہ 16 دنوں کے دوران ملک میں معمول سے 53 فیصد کم بارش ہوئی۔ اس طرح جولائی کے مہینے میں معمول سے 12 فیصد کم بارش ہوئی جبکہ جولائی کے مہینے میں پنجاب ،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں معمول سے زیادہ اور سندھ میں معمول کے مطابق جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں بھی بارشوں کا تناسب معمول کے قریب رہا۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ مجموعی طور پر اب تک مون سون کے سیزن کے دوران پنجاب میں معمول سے 6 فیصد کم، سندھ میں معمول سے 91 فیصد کم، آزاد کشمیر میں معمول سے 2 فیصد کم، گلگت بلتستان میں معمول سے 9 فیصد ،خیبر پختونخواہ میں معمول سے 2 فیصد زیادہ جبکہ بلوچستان میں معمول سے 57 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی۔