پنجاب حکومت

زینب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

زینب کے قاتلوں کی عدم

زینب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے زینب کے قتل کے ملزمان ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رکن محمد سبطین خان نے زینب کے قتل کے ملزمان ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔
زینب قتل؛ پنجاب پولیس کو دی گئی مہلت ختم
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں بچوں اور بچیوں کے اغواء، زیادتی اور قتل کے واقعات نہیں تھم سکے، زینب کے قتل کے ملزمان کا تاحال گرفتار نہ ہونا حکومت اور پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ ایوان حکومت سے زینب کے قاتلوں کی گرفتاری اور اغواء و قتل جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
زینب قتل کیس میں پنجاب حکومت اور پولیس غیرسنجیدہ ہے
واضح رہے کہ ایک ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود پنجاب حکومت اور پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔