پنجاب حکومت

سانحہ ماڈل ٹاؤن: سنگل بنچ فیصلے کیخلاف دائر حکومتی اپیل پر فیصلہ محفوظ

سانحہ ماڈل ٹاؤن: سنگل بنچ فیصلے کیخلاف دائر حکومتی اپیل پر فیصلہ محفوظ
لاہور:(ملت آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلے کے خلاف حکومتی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ حکومتی وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل مکمل کر لئے۔ حکومتی اپیل میں اپیل کنندہ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کے وکلاء دلائل مکمل کر چکے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کوشش کریں گے جلد از جلد سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے یا نہ لانے سے متعلق فیصلہ سنائیں۔