پنجاب حکومت

سپریم کورٹ نے تمام سرکاری جامعات کو نئے لا کالجز کے الحاق سے روک دیا

سپریم کورٹ نے تمام سرکاری جامعات کو نئے لا کالجز کے الحاق سے روک دیا

لاہور: (ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے تمام سرکاری یونیورسٹیز کو نئے لا کالجز کو الحاق کرنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو لا کالجز کی انسپکشن کرنے کا حکم دے دیا۔اگر نقل مار کر وکیل بننا ہے تو کیوں نہ وکالت کے لیے انٹری ٹیسٹ ختم کر دیں: چیف جسٹ پاکستان کے ریمارکس، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 2 رکنی بینچ غیر معیاری لا کالجز کے خلاف کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ ملک بھر کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز عدالت میں پیش ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہونے پر چیف جسٹس نے سخت اظہار برہمی کیا اور چیف سیکرٹری پنجاب کو لاہور رجسٹری میں فوری طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اگر نقل مار کر وکیل بننا ہے تو کیوں نہ وکالت کے لیے انٹری ٹیسٹ ختم کر دیں۔