پنجاب حکومت

سینٹ میں کامیابی نوازشریف کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ہے، ملک محمد احمد خان

سینٹ میں کامیابی

سینٹ میں کامیابی نوازشریف کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ہے، ملک محمد احمد خان

قصور(ملت آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت ملک محمداحمدخاں نے کہاہے کہ سینٹ کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی سابق وزیر اعظم محمدنوازشریف کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ہے‘ جنہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کردیاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ پی پی 179 قصورکے صدر وکونسلرچوہدری ہارون اسماعیل کے بھتیجوں کی شادی کی تقریب کے موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک جیسے بین الاقوامی اہمیت کے میگاپراجیکٹ کا اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ نہ صرف پاکستانی بلکہ عالمی راہنمااورچین جیسے دوست ملک کی قیادت بھی محمدنواشریف پر مکمل اعتباراور اعتماد کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات نے ثابت کردیا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کو جاری دیکھنا چاہتے ہیں۔