پنجاب حکومت

سینیٹ الیکشن: خیبرپختونخوامیں ضمیر فروشی کےذمہ دارعمران خان ہیں، رانا ثناء

سینیٹ الیکشن: خیبرپختونخوامیں ضمیر فروشی کےذمہ دارعمران خان ہیں، رانا ثناء

لاہور:(ملت آن لائن) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے سینیٹ الیکشن کے دروان خیبر پختونخوا کے میں ہارس ٹریڈنگ کا ذمہ دار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو قرار دے دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ لیڈر شپ صحیح ہو تو نیچے کا گند خود بخود ختم ہوجاتا ہے، سینیٹ انتخابات میں عمران خان کی پارٹی میں جو گند سامنے آیا ہے تو کیا یہ اُوپر سے نیچے آیا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس سے پہلے ضمیر فروشی کبھی نہیں ہوئی، اس بار کے پی کے میں جو ہارس ٹریڈنگ ہوئی اس کے ذمے دار عمران خان ہیں۔ وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ نے سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو ایک دوسرے کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے اگر وہ ایک اسٹیج پر آجائیں تو کوئی تو پیچھے ہے جو نظام ہستی چلارہا ہے ۔