پنجاب حکومت

شرجیل میمن کو اغوا نہیں گرفتار کیا گیا: رانا ثنا

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ سے جنازے نہیں نکلیں گے اگر نکلے تو بنی گالہ اور لال حویلی سے نکلیں گے سندھ میں بیڈ گورننس ہے ، پیپلزپارٹی اپنی کرپشن چھپانے کے لئے پردے ڈال رہی ہے عمران خان کی مثال میراثی کے بگڑے بچے جیسی ہے عمران خان پانامہ کیس میں ناکام ہو چکے ہیں عمران کی مثال میراثی کے بگڑے بچے جیسی ہے جو کبھی دھرنے کی ضد کرتا ہے تو کبھی کسی چیز کی سندھ میں بیڈ گورننس ہے ، پیپلزپارٹی اپنی کرپشن چھپانے کے لئے پردے ڈال رہی ہے لاڑکانہ میں سترہ ارب روپے ترقیاتی کاموں کے نام پر لگائے گئے لیکن نظر نہیں آتے شرجیل میمن کے حوالے سے شرجیل میمن کو اغوا نہیں گرفتار کیا گیا تھا پانچ ارب روپے کی کرپشن میں ملوث شرجیل میمن کو نیب کو کرپشن کا حساب دینا ہوگا راولپنڈی اور اسلام آباد کے ریلو کٹے دیکھتے رہ جائیں گے اور وزیراعظم نوازشریف ہی رہیں گے۔ وہ گز شتہ روزضلع کونسل ہال میں تقریب کے دوران ضلع کے مختلف ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوشنز سے پیشہ وارانہ فنون میں تربیت حاصل کرنے والے 46ہنرمند لڑکے اور لڑکیوں میں پائیدارمعاشی خوداختیاری پروگرام کے تحت 19لاکھ 40ہزارروپے کے چیکس تقسیم کئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے ترقیاتی اورفلاحی شعبوں میں فنڈز کو درست اوردانشمندانہ انداز میں بروئے کار لایا جارہا ہے تاکہ سماجی ومعاشی ترقی کی بنیادوں کو مضبوط بنایا جاسکے۔اس موقع پرچےئرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی نذیر حسین باجوہ،صدر بورڈ آف مینجمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوشنز/نائب صدر چیمبر آف کامرس انجینئر احمد حسن،ایریا مینجر ملک محمدرفیق،وائس چےئرمین ضلع کونسل رانا ذوالفقار،سابق وائس چےئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی رانا منورودیگر بھی اس موقع پر موجودتھے صوبائی وزیر قانون نے مختلف پیشہ وارانہ فنون میں تربیت حاصل کرنے والے لڑکے اور لڑکیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے خاندان کی خوشحالی اور قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے خود اعتمادی اور ہمت کے ساتھ روزگار شروع کرکے خوب محنت کریں اور آئندہ امداد دینے والوں کی صف میں کھڑے ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب متعدد فلاحی پالیسیوں پر عمل پیراہے جن کے ذریعے مستحق اور محروم طبقات کی فلاح وبہبود اورمعاشی بحالی کے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کے تاریخی اور انقلابی قدم ’’پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ‘‘ سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد طالب علم مستفید ہورہے ہیں اور اب کوئی ذہین اور مستحق طالب علم معاشی مجبوری کے باعث اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔