پنجاب حکومت

نیازی صاحب نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کیے ،شہباز شریف

لاہور(ملت آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نیازی صاحب نے جھوٹ بولنے کے عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں، عوام ان کی الزام تراشی اورمنافقت کی سیاست سے متنفر ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ باشعور عوام دروغ گوئی اورمنفی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں، پہلے دھرنے دے کرپاکستان کی ترقی کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے بعد لاک ڈاؤن کے ذریعے پاکستان پرایک اور وار کیاگیا۔ دھرنا گروپ دوبارہ جھوٹ کے ذریعے پاکستان کی قسمت سے کھیلنے کی کوشش کررہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی کوشش کرنیوالے نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے عوام کی مشکلات بڑھا رہے ہیں۔

شہبازشریف نے بتایاکہ نیازی صاحب نے سیاست میں گالم گلوچ،ناشائستگی کے کلچر کو پروان چڑھایا، نیازی صاحب کی سیاست جھوٹ، منافقت اور ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔