پنجاب حکومت

شہباز شریف نے پوتیوں کیساتھ ٹی وی پر یوم پاکستان کی تقریب دیکھی

لاہور (ملت + آئی این پی)وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پوتیوں کے ساتھ ٹی وی پر یوم پاکستان کی تقریب دیکھی اور انہیں اس دن کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔جمعرات کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری تصویر اور ویڈیو میں وزیراعلی نے بچوں کو 23 مارچ کی اہمیت کے بارے میں آ گاہ کیا ، انہوں نے عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ، وزیراعلی پنجاب کی پوتیوں نفیسہ اور آمنہ نے یوم پاکستان کے حوالے سے سبزکپڑے پہن رکھے تھے۔انہوں نے کہا کہ پریڈ تقریب کے دوران کی دونوں پوتیوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔