پنجاب حکومت

شہباز شریف کا ثناء اللہ کو فون، کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت

صاف پانی فراہمی

لاہور(ملت + آئی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے وزیر اعلی ثناء اللہ زہری کو ٹیلی فون کیااور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔وزیر اعلی نے دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا۔وزیر اعلی نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورہماری تمام ترہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس افسوسناک واقعہ پر رنجیدہ اور غمزدہ ہے ۔سانحہ کوئٹہ نے ہر آنکھ کو اشکبار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر میرے پاس اپنے جذبات او راحساسات بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔