پنجاب حکومت

شہباز شریف کی پنجاب کے مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی سے بات چیت

لاہور (ملت +آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم نے ووٹ کی طاقت سے دھرنا گروپ اور ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کا پہلے بھی احتساب کیااور آئندہ بھی کرے گی، جھوٹ کا طوفان اٹھانے والوں کو ڈر ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی۔ وہ بدھ کو یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کر رہے تھے۔ شہباز شریف نے کہاکہ الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کرنیوالوں کو عوام عام انتخابات 2018ء میں بھی مسترد کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی تاریخ کے شفاف ترین منصوبیجاری ہیں،عالمی ادارے بھی موجودہ حکومت کی کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے معترف ہیں۔شہباز شریف نے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں پاکستان میں کرپشن کے خاتمے اور شفافیت میں اضافے کی تصدیق کی گئی ہے۔