پنجاب حکومت

شیر پھر سینیٹ میں دھاڑ رہا ہے: رانا ثناء اللہ

رشید کو خود

شیر پھر سینیٹ میں دھاڑ رہا ہے: رانا ثناء اللہ

لاہور:(ملت آن لائن) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو منفی ہتھکنڈوں سے روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی، سینیٹ سے شیر کو نکالا گیا لیکن شیر پھر سینیٹ میں دھاڑا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ووٹ کے معاملے پر خفیہ قوتیں بہت ایکٹو تھیں، دھوکا دینے والا کچھ گند پی ٹی آئی میں جارہا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج سینیٹ میں ن لیگ اکثریتی جماعت ہے، سینیٹ میں ن لیگ کے حمایتیوں کی تعداد 33 سے 35 ہوگئی، پنجاب میں ہماری سیٹیں 11 بنتی تھیں، پنجاب میں 7ویں جنرل نشست کے لیے ہم نے کوشش کی تھی، پی ٹی آئی کے چوہدری سرور کے پوائنٹس کا ریشو 36 تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غیر جمہوری رویہ اپنانے والی جماعت ہے، تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کی 2ڈی جماعت ہے، کے پی میں کروڑوں کی آفر کی باتیں ہورہی ہیں، یہ کبھی کہتے ہیں ہمارے 17 اور کبھی 21 ارکان بک گئے، بلوچستان میں بھی ارکان کے بکنے کی باتیں سامنے آرہی ہیں، بطور ایک سیاسی جماعت کسی کو کوئی آفر نہیں کی۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ووٹ پارٹی کے مشورے سے دینا چاہئے، الزام کسی پر نہیں لگاسکتے، کسی نے پیسے لئے ہیں تو ہمارے پاس ایسے کوئی ثبوت نہیں، عمران خان کے پاس تو غیب کی سہولت موجود ہے، وہ تو پنکی پیر سے پتہ کروالیتے ہیں۔