پنجاب حکومت

صحت مند جسم صحت مند دماغ کا ضامن ہو تا ہے

ملتان (ملت + آئی این پی) صو بائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صحت مند جسم صحت مند دماغ کا ضامن ہو تا ہے ۔کھیل معاشرے میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں اس لئے انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنا لینا نہایت اہم ہے ۔غیر تعلیمی سرگرمیاں تعلیمی کیرئیر پر مثبت طریقے سے اثر انداز ہوتی ہیں ۔اس لئے ہر تعلیمی ادارے کو انہیں سپورٹ کر نا چاہیئے ۔ان خیالات کا اظہار خواجہ سلمان رفیق نے نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینسٹری میں ہونے والے سپورٹس ایونٹ کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ی ہوئی کہ ڈاکٹروں میں خدمت خلق کے جذبہ کے ساتھ ساتھ سپورٹس مین سپرٹ بھی موجود ہے نشتر انسٹیٹوٹ آف ڈینسٹری میں کھیلوں کا انعقاد نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت تابناک ہے۔ پرنسپل نشترڈینٹل کالج ڈاکٹر ریاض احمد وڑائچ نے کہا کہ نشتر انسٹیٹوٹ آف ڈینسٹری کے آوٹ ڈور میں روزانہ 600 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا جا تا ہے جبکہ ہسپتال میں آپریشن کی 122 کرسیاں موجود ہیں انہیں بتایا گیا کہ انسٹیٹوٹ کی تمام کلاسوں میں الیکٹرانک بورڈ موجود ہیں جن پر ویڈیو لنکس کے ذریعے بھی لیکچر دیا جا سکتا ہے ۔ نشتر انسٹیٹوٹ آف ڈینسٹری جلد ہی اپنی ویب سائٹ بنا نے جا رہا ہے جس کے ذریعے ہر طالب علم کو ایک کوڈ دیا جائے گا جس سے والدین کو اس کی کارکردگی بارے معلوم ہو سکے گا ۔جب ایک آٹو پیغام بھی ہر مریض تک پہنچا یا جائے گا جس سے مریض کو ڈاکٹر کی موجودگی یا چھٹی بارے معلوم ہو سکے گا ۔انہوں نے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے وزیر صحت ہیں جنہوں نے جنوبی پنجاب کے انسٹیٹوٹ کے ایونٹ میں شرکت کی۔بعد ازاں وزیر صحت نے سپورٹس ایونٹ میں فتح یاب ہو نے واے ڈینٹل ڈاکٹرز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔