پنجاب حکومت

صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں سے پاکستان ریلوے کا ٹرین آپریشن سسٹم بھی مکمل طور پربحال ہوگیا ہے، ترجمان ریلوے

لاہور۔(ملت آن لائن) ملک بھر سے احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ ختم ہوتے ہی صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں سے پاکستان ریلوے کا ٹرین آپریشن سسٹم بھی مکمل طور پربحال ہوگیاہے،ریلوے ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے نے گزشتہ دودنوں میں رکاوٹوں اور مشکل حالات کے باوجود اپنا ٹرین آپریشن جاری رکھا، ریلوے کے مسافروں میں سے کسی کی جان اور املاک کوکسی طرح کا نقصان نہیں پہنچنے دیا اور مسافروں کو باحفاظت منزلِ مقصود پر پہنچایا، اپ، ڈاؤن کی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہورہی ہیں، کراچی سے ہزارہ ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس ، عوام ایکسپریس ، کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس ، اکبر ایکسپریس اور بولان میل اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوچکی ہیں،۔اس کے علاوہ پاکستان ایکسپریس ،علامہ اقبال ایکسپریس ، قراقرم ایکسپریس ، پاک بزنس ایکسپریس ، ملت ایکسپریس، تیزگا م ایکسپریس ، بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس ، فرید ایکسپریس ، نائٹ کوچ ایکسپریس ، بولان میل ، خوشحال خان خٹک ایکسپریس ، گرین لائن اور خیبر میل اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی، اسی طرح کراچی کی طرف جانے والی ٹرینوں میں علامہ اقبال ایکسپریس ، تیزگام، عوام ایکسپریس ، پاکستان ایکسپریس ، فرید ایکسپریس ، خیبرمیل جبکہ کوئٹہ کے لیے جعفر ایکسپریس اور اکبر ایکسپریس بھی اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوچکی ہیں ۔