پنجاب حکومت

صوبائی کونسل پنجاب برائے بحالی معذوراں

محکمہ سماجی بہبود و بیت المال کے زیراہتمام صوبائی کونسل پنجاب برائے بحالی معذوراں،معذور افراد کی رجسٹریشن،معذوری کی تصدیق وتشخیص اور بحالی کے فرائض سر انجام دیتی ہے ۔اس مقصد کے لئے صوبائی کونسل کے تحت ضلعی سطح پر تشخیص بورڈ اور تربیتی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو پنجاب کے 36اضلاع میں خصوصی افراد کی بحالی کے لئے مختلف خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔ان کونسلز کی خدمات سے ہزارو ں کی تعداد میں معذور افراد مستفید ہو رہے ہیں ۔صوبائی کونسل کے اقدامات مندرجہ ذیل ہیں ۔
* معذور افراد کے لئے سرکاری ملازمتو ں میں 2فیصد کوٹہ کو بڑھا کر 3فیصد کر دیا گیا ہے ۔
* رواں سال صوبہ بھر میں 2500سے زائد اسامیاں کی تشہیر
* 950افراد کی پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت
* صوبائی پالیسی برائے معذور اں کی تشکیل
* معذوری کی وجوہات کی دریافت
* معذور افراد کو ٹرینڈ انسٹرکٹر کی فراہمی
* معذور افرا دکے لئے سافٹ جاب کی فراہمی
* معذور افراد کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی
* فنون لطیفہ اور جسمانی سرگرمیو ں میں حصہ لینے کے مواقع
معذوری ایکشن پلان
سوشل ویلفےئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ معذوری ایکشن پلان مرتب کر چکا ہے جو کہ معذور افراد کو بہتر خدمات مہیا کرے گا ۔ مغدوری ایکشن پلان کے تحت درج ذیل کام سرانجام دےئے گئے ہیں ۔
* معذور افراد سے متعلق اعدادوشمار اکٹھے کرنے کے لئے ضلعی سطح پر سروے
* مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا آغاز
* معذور افراد کی معاشی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات
* ووکیشنل ٹریننگ کے ذریعے استعداد کار میں اضافہ
* ضلعی سطح پر قائم شدہ بحالی کونسلز کی استعداد میں اضافہ
* ڈویژن کی سطح پرنشیمن سنٹرز کا قیام
* ضلعی سطح پر ویمن پروٹیکشن سنٹرز کا قیام
* معذور افراد کے لئے مخصوص راستوں اور پارکنگ کی سہولت
* امدادی آلات کی فراہمی
* علاج معالجہ کی سہولیات
* مفت تعلیم کی سہولت
* تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے عمر کی آخر ی حد میں خصوصی رعایت
چلڈرن انوالوڈ ان کیمل ریسنگ پروجیکٹ
محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب ،یونیسف کے تعاون سے اونٹ ریس میں حصہ لینے والے بچوں کی بحالی کی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت اونٹ ریس میں استعمال ہونے والے بچوں کی وطن واپسی پران کو تعلیمی اخراجات کیلئے 18سال کی عمرتک ماہانہ وظیفہ فراہم کیاجاتاہے اور انہیں فنی تربیت اورکاروبار کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔