پنجاب حکومت

ضلع بھکر کاترقیاتی پروفائل

* شعبہ تعلیم :
2008سے 2015ء تک 8سالہ عرصہ میں مکمل کیے گئے کثیر الحجم ترقیاتی منصوبوں پر 1ارب 50کروڑ81لاکھ روپے کی لاگت آئی۔ان منصوبوں میں سکولوں اور کالجز کی اپ گریڈیشن،سکولوں میں فرنیچرودیگر سہولیات کی فراہمی،اضافی بلاکس کی تعمیر ،نئے سکولوں اور کالجز کا قیام اور کمپیوٹرلیبز کاقیام شامل ہے۔
* شعبہ صحت:
ضلع میں سال 2008تا2015ء شعبہ صحت کی ترویج وترقی اور ہیلتھ کیئر سٹم کی سہولیات میں توسیع وبہتری پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی اور مذکورہ عرصہ میں 20کروڑ65لاکھ روپے کی لاگت سے ترقیاتی امور مکمل کیے گئے جن میں بنیادی مراکز صحت کی آرایچ سی لیول پر اپ گریڈیشن ،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ز اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں مفقود سہولیات کی فراہمی،تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کلورکوٹ اور دریاخان کی اپ گریڈیشن ،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں 110بستروں پر مشتمل اضافی بلا ک کا قیام اور ڈائیلاسز سینٹر کی توسیع و بہتری نمایاں ہیں
* شعبہ مواصلات:
حکومت پنجاب کی ترقیاتی ترجیحات میں مواصلات کے شعبہ پر بھی نمایاں توجہ دی گئی اور ضلع کی چاروں تحصیلوں میں مختلف ترقیاتی پیکجز کے تحت سال 2008تا2015ء بڑی تعداد میں سڑکوں کی تعمیر مکمل کی گئی جس سے ملحقہ آبادیوں کو قابل ذکر سہولیات میسرآئیں اور ان کے معیار زندگی میں بھی بہتری آئی۔سماجی ترقی کی اس مد میں حکومت پنجاب کے فراہم کردہ وسائل سے ضلع میں 92کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر مکمل کی گئی۔اسی طرح وزیر اعلیٰ پنجاب کے دیہی روڈز پروگرام کے تحت پہلے مرحلہ میں 23.32کروڑروپے کی لاگت سے 32کلومیٹر لمبی پانچ دیہی سڑکوں کی بحالی کشادگی کاکام مکمل کیاگیا ہے جبکہ اس پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں تقریباً30کروڑ روپے کی لاگت سے31کلومیٹر لمبی مزید 2سڑکوں کی بحالی و کشادگی کاکام تکمیلی مراحل میں ہے۔
* شعبہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ:
ضلع میں صحت عامہ کیلئے موافق اور صاف ستھرے ماحول کی ترویج کیلئے مذکورہ 8سالہ عرصہ کے دوران حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگراموں کے تسلسل کے تحت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے توسط سے سیوریج اور ڈرینج کی سکیمیں بڑی تعدادمیں مکمل کی گئیں جن پر پونے 17کروڑروپے صرف ہوئے۔

* شعبہ پولیس:
حکومت پنجاب نے سماجی ترقی کے دیگر امور کے ساتھ ساتھ لااینڈ آرڈر کنٹرول اور سیکیورٹی اینڈ ویجی لینس سسٹم پر بھی اولین توجہ مرکوز کررکھی ہے تاکہ ترقی کے جاری عمل کو پرامن ماحول میں تکمیل کی جانب بڑھایا جاسکے۔اس ضمن میں ضلعی پولیس کے ویجی لینس سسٹم کو مستحکم بنانے کیلئے حکومت پنجاب کے فراہم کردہ ترقیاتی وسائل سے ضلع میں دریائے سندھ کے ساتھ دریائی پوسٹوں اور 2نئے تھانوں کا قیام عمل میں لایا گیا جن پر 10کروڑ 60لاکھ روپے کی لاگت آئی۔
* شعبہ ریونیو:
حکومت پنجاب کے لینڈریکارڈکمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ کے تحت لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے 4سروس سینٹر زتحصیل بھکر،کلورکوٹ ،دریاخان اور منکیرہ میں قائم کیے گئے جن پر 4کروڑ روپے صرف کیے گئے ۔ان سینٹرز پر عوام کو ریونیو دستاویزات کم ازکم وقت میں حاصل کرنے کی سہولت میسرآئی ہے۔
* شعبہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ:
ضلع میں ہمہ جہتی /کثیر الجہتی ترقی کے عمل میں تیزی لانے کی غرض سے پاک ایم ڈی جیز کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام 2014-15اور2015-16کے تحت متعدد سکیمیں زیر عمل ہیں جو دیہی علاقوں میں فراہمی بجلی اور سڑکوں کی تعمیر پر مبنی ہیں اور یہ مجموعی طور پر 20کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل کی جائیں گی۔
* شعبہ زراعت:
قومی معیشت کے استحکام اور ترقی میں زراعت کے شعبہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور ا س شعبہ سے وابستہ کثیر آبادی کی معاشی خوشحالی کا انحصار بھی اسی پر ہے ۔ضلع میں 2008سے لے کر اب تک شعبہ زراعت کی ترویج و ترقی اور کسانوں کو امدادی وسائل کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے تقریباً ساڑھے 38کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع وتحصیل اوریونین کونسل کی سطح پر ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں جن میں جدید زرعی ٹیکنالوجی ،مشینی کاشت کے فروغ کیلئے جدید آلات و مشینری کی فراہمی ،ترقی دادہ اقسام کے بیجوں کی رعایتی نرخوں پر فراہمی،لیزریونٹس کی سبسڈی پر فراہمی اور سینکڑوں کی تعداد میں تعمیر کیے گئے پختہ کھالہ جا ت شامل ہیں۔