پنجاب حکومت

عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے فیڈر بس سروس کا اجراء کردیا گیا

لاہور (ملت + آئی این پی) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئر مین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اربوں روپے کی سبسڈی کے ساتھ ایجوکیشن،ہیلتھ اور انفرااسٹرکچر میں بہتری کے لئے دن رات مصروف عمل ہے۔پنجاب حکومت عام آمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے جذبے سے سرشار ہے اوروقت کی پابندی اور آرام دہ سفر کو ممکن بنانے کے لئے فیڈرایئرکنڈیشنڈ بس سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ہر شہری کو انٹر نیشنل معیار کی باوقارعوامی ٹرانسپورٹ کی فراہمی بلا شبہ حکومت پنجاب کی جانب سے بہترین تحفہ ثابت ہوگا۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ اس طرح کی جدید بس سروس کا آغاز جلد ملتان اور راولپنڈی میں بھی ہو نے جا رہا ہے تاکہ میٹرو کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔میٹرو بس اپنے مخصوص روٹس پر چلتی ہے ،جسکی وجہ سے اردگرد کی آبا دی پوری طرح سے مستفید نہیں ہو پاتی تھی۔اسلئے پنجاب حکومت کی جانب سے عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے فیڈر بس سروس کا اجراء4 بھی کردیا گیا ہے۔ 23مارچ کے تاریخی دن کی آمد آمد ہے اور یہ فیڈر بس سروس عوام کے لئے خادم پنجاب کی جانب سے ایک نادر تحفہ ہے۔