پنجاب حکومت

عدالتوں کے کئی فیصلوں پر تحفظات ہیں؛حمزہ شہباز شریف

عدالتوں کے کئی فیصلوں پر تحفظات ہیں؛حمزہ شہباز شریف
لاہور:(ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا لاہور کے حلقہ این اے 119 کا دورہ، انہوں نے کہا عدالتوں کے کئی فیصلوں پر ہمیں تحفظات ہیں، انصاف کے تمام تقاضے پورے ہونے چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے لاہور کے حلقے این اے 119 کا دورہ کیا اور لیگی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پر مقدمات کوئی نئی بات نہیں ہے، ہم نے مشرف دورمیں بھی مقدمات کا سامنا کیا ہے، طالب علمی کے دور میں 6 ماہ جیل کاٹی ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عدالتوں کے کئی فیصلوں پر ہمیں تحفظات ہیں، تاہم عدالتی فیصلوں میں انصاف کے تمام تقاضے پورے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کو ختم کیا ہے، الیکشن کی راہ ہموار ہوگئی، اب عوام کی عدالت لگے گی۔