پنجاب حکومت

عطائی ڈاکٹروں‘ حکیموں کیساتھ ساتھ جعلی پیروں کیخلاف کاروائی کرنے کی ہدایت

سرگودھا۔6 ستمبر(اے پی پی ) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں عطائی ڈاکٹروں، حکیموں کیساتھ ساتھ جعلی پیروں کیخلاف کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے عوامی شکایات پر جعلی پیروں، عطائی ڈاکٹروں اور حکیموں کیخلاف تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے جعلی پیروں‘ حکیموں اور ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن کریں اور ان کے کلینکس وغیرہ بند کرائیں جو انسانی جانوں اور مال کے دشمن ہیں ۔