پنجاب حکومت

عمران خان،راولپنڈی کاشیطان اور مکار مولوی جے آئی ٹی کو دباؤ میں لانا چاہتا ہے: رانا ثنا

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان،راولپنڈی کاشیطان اور مکار مولوی جے آئی ٹی کو دباؤ میں لانا چاہتا ہے مگر وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے ‘جے آئی ٹی مکمل آزادی کے ساتھ ہی تحقیقات کر یگی ‘ ہیں، یہودی ٹولہ معاشرے میں نفرت کے بیج بونا چاہتا ہے ، اختلافی نوٹ کو فیصلہ ثابت کرنے کی کوشش توہین عدالت ہے‘ سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے‘ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی فیصلہ ہوتا ہے،اطالوی ناول کو آسمانی صحیفہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ کرپشن کیخلاف آصف زرداری کی مہم قیامت کی نشانی ہے اعتزاز احسن ہمیشہ سے انتہائی منافق اور ذہانت فروش انسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف شیطان اور دوسری طرف مکار مولوی ہے جو کہ جے آئی ٹی کو پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں لیکن ان کاآئی ٹی پر اثر انداز نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سوشل میڈیا پر پیغام سے سازش واضح ہوجاتی ہے،لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، اختلافی نوٹ کوسپریم کورٹ کافیصلہ ثابت کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے اور امید ہے کہ سپریم کورٹ منفی ہتھکنڈوں کا مکمل نوٹس لے گی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی فیصلہ ہوتا ہے،اطالوی ناول کو آسمانی صحیفہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہودی ٹولہ اس معاشرے میں نفرت کا بیج بونا چاہتا ہے، تحریک انصاف پہلے سپریم کورٹ کودباؤ میں لانے کی کوشش کرتی رہی ہیجے آئی ٹی میرٹ پرکام کرکے حقائق قوم کے سامنے لائے،مگر یہ لوگ چاہتے ہیں جے آئی ٹی میرٹ پر کام نہ کرسکے۔