پنجاب حکومت

عمران خان ولیمے میں مجھے نہیں بلائیں گے، رانا ثناء اللہ

عمران خان ولیمے میں مجھے نہیں بلائیں گے، رانا ثناء اللہ

لاہور:(ملت آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ولیمے میں مجھے نہیں بلائیں گے، عمران خان کو ہنی مون کے لئے ٹکٹ اور ہوٹل کی آفر دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مفتی سعید کو اپنا نکاح پڑھانے کے لئے رکھا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ نے کمزور فیصلہ دیا، پاناما لیکس میں نواز شریف کا نام ہی نہیں تھا، کمزور فیصلہ نواز شریف کے بیانیہ کے آگے ٹھہر نہ سکا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پارٹی صدر رہنے یا نہ رہنے سے فرق نہیں پڑے گا، میاں صاحب کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، ان پر ایسے ہٹھکنڈوں سے کچھ نہیں ہوگا۔
شادی کرنا عمران خان کا مشغلہ ہے، امیر مقام
مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کو ایک شادی کی دوسری بار مبارکباد دیتا ہوں، شادیاں کرنا ان کا مشغلہ ہے، اتنی توجہ اپنے صوبے میں بھی دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کو ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے، نواز شریف اور مریم نواز اداروں کی توہین نہیں کررہے، نواز شریف اور مریم نواز کا عوام کے پاس جانا ان کا حق ہے۔
عمران خان تیسری بار رشتہ ازدواج سے منسلک
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گزشتہ روز رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے ان کا نکاح بشریٰ بی بی سے گزشتہ روز ہوا تھا۔