پنجاب حکومت

عوام ذاتی مفادات والے سیاستدانوں کا احتساب کریں گے، شہبازشریف

عوام ذاتی مفادات والے سیاستدانوں کا احتساب کریں گے، شہبازشریف

لاہور(ملت آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے سیاستدانوں کا عوام محاسبہ کریں گے کیونکہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے والے کبھی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سیاست کو ہمیشہ عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھا ہے، گزشتہ سوا چار برس کے دوران عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں، خدمت اور کارکردگی کی بدولت مسلم لیگ(ن) آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں بھی عوامی خدمت، دیانت، محنت اور شفافیت کی سیاست کی جیت ہوگی جب کہ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے سیاستدانوں کا عوام محاسبہ کریں گے، ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے والے کبھی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔