پنجاب حکومت

فلڈ: متعلقہ محکموں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات قبل از وقت مکمل کر یں

سیالکوٹ (ملت + آئی این پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ فلڈ پلان 2017ء کو ترتیب دے دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ محکموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور ضمن میں کسی قسم کی غفلت ، لاپروائی یا تساہل ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ وہ جمعے کو ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل /ایمرجنسی بورڈ / ڈسٹرکٹ فائر سیفٹی کمیٹی سیالکوٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس، ڈی او ایمرجینسی سیدکمال عابد، ڈاکٹر شہزاد اقبال ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے مظفر حیات اور کوآرڈینیٹر1122 اسد اعجازکے علاوہ محکمہ تعلیم، صحت ، پولیس، محکمہ تعمیرات ، ایری گیشن اور گیپکو کے مقامی حکام نے شرکت کی ۔ اے ڈی سی ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن/کمیٹیز کے مقامی حکام کو ہدایات کی کہ وہ اپنی محکموں اور حدودکے اندر واقع خطرناک عمارتوں کو جاری کئے جانے نوٹسسز کی تفصیلات جمع کروائیں ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری خطرناک بلڈنگ کے گرنے کی صورت میں ہونے والے نقصانات کا ذمہ داری متعلقہ محکمے کا سربراہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موسم برسات سے قبل انتہائی خطرناک عمارتوں کو ں اصرف خالی کروایا جائے بلکہ ان کا مستقل حل کیا ہے ایسی عمارات جو قابل مرمت نہیں ان کو مکمل یا جزوی طور پرمسمار کیا جائے اور جو مرمت ہوکر استعمال ہوسکتی ان کی مرمت فوری کروائی جائے ۔ انہوں نے ڈی او ایمرجینسی کو کہاکہ دریائے توی سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقہ بجوات کے دیہاتوں میں ریسکیو سرگرمیوں کو منظم بنانے کیلئے تمام محکموں سے ملکر آزمائشی مشقیں کی جائیں جبکہ چپراڑ میں ایمرجینسی کے دوران چپراڑ میں تمام متعلقہ محکموں کا ایک ہی چھت تلے جامع کیمپ لگایا جائے تاکہ ہنگامی صورتحال میں عوام الناس کو فوری ریلیف پہنچایا جاسکے۔ ڈی او ایمرجینسی سیالکوٹ سید کمال عابد نے بتایا کہ فلڈ پلان 2017ء کے مطابق ضلع سیالکوٹ میں ریسکیو 1122سات فلڈکیمپ قائم کئے گئے جس میں چہور، چپراڑ، سید پور/بجوات، ہیڈ مرالہ، سمبڑیال، سیالکوٹ سٹی /بیک اپ اورلاجسٹک کیمپ لگایا جائے گاان کیمپوں کے سیکٹر کمانڈر کی بائی نیم ڈیوٹی لگا دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ریسکیو1122کے پاس 24کشتیاں، او بی ایم ایس 24، لائف سیونگ جیکٹس 148اور3ہائیڈرو سٹریچ ایبل فل وٹ سوٹ کے علاوہ فائر فائٹنگ کا دیگر سامان کا مناسب ذخیرہ ہے ۔۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ماہ فروری کے دوران ریسکیو1122سروس کے ذریعے 551روڈ ٹریفک ایکسڈنٹ ، 420میڈیکل ایمرجینسیز، 40فائر، 23کرائم کالز، 3پانی میں ڈوبنے ، 2عمارتوں کے گرنے ، ایک سلنڈر دھماکہ اور84متفرق ایمرجینسز کو نمٹایا گیا اور شہریوں کو فوری ایمرجینسی سروس دی گئی اور ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پیشنٹ ریفرل سروس کے دوران 75مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 55مریضوں کو گوجرانوالہ اور لاہور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ ایمبولینس کی رجسٹریشن جاری ہے اور اب تک 15درخواستیں وصول ہوئی ہیں جن میں 10کے ایمبولینس کے کاغذات مکمل تھے ان کو رجسٹرڈ کرکے پنجاب ایمرجنسی سروسز کی جانب سے جاری کردہ ا سٹیکرز ان کی ونڈ سکرین پر لگا دیئے ہیں