پنجاب حکومت

فیصل آباد ،صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سروس سنٹرکا افتتاح کردیا

فیصل آباد۔(ملت آن لائن) صوبائی وزیر ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز احمد نے جمعتہ المبارک کے روز فیصل ۱ٓباد میں مسعود ۱ٓرکیڈ ستیانہ روڈ پر جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سروس سنٹرکا افتتاح کردیا، جہاں ایک ہی چھت تلے موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس ، پروفیشنل ٹیکس کی ادائیگی و معلومات ، واک ان کسٹمر بذریعہ کیو میٹرک سسٹم، ملاقات کیلئے ۱ٓن لائن وقت لینے کی سہولت دستیاب ہوگی، افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل ۱ٓباد سمیت محکمہ ایکسائز کے دیگر افسران، صنعتی، کاروباری، تجارتی شخصیات اور صارفین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، تقریب سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ حکومت کے اعلان کے مطابق مختلف شعبہ جات میں تبدیلی کے عملی سفر کا آغازہوگیا ہے، جس کے تحت محکمہ ایکسائز کی جانب سے عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک اور قدم اٹھایا گیا ہے اورفیصل ۱ٓباد میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سروس سنٹر قائم کر دیا گیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سروس سنٹرمسعود ۱ٓرکیڈ ستیانہ روڈ فیصل ۱ٓباد میں تجربہ کار، دیانتدار اور محنتی و فرض شناس عملہ تعینات کیا گیاہے جو ہمہ وقت عوام کی خدمت کیلئے کوشاں رہے گا، انہوں نے کہا کہ اس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سروس سنٹر میں وفاقی و صوبائی ٹیکسز کے متعلق تمامتر معلومات ایک ہی چھت تلے،موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس ، پروفیشنل ٹیکس کی ادائیگی و معلومات ، واک ان کسٹمر بذریعہ کیو میٹرک سسٹم، ملاقات کیلئے ۱ٓن لائن وقت لینے کی سہولت دستیاب ہوگی، انہوں نے کہا کہ مزید معلومات و رہنمائی کیلئے عوام ہیلپ لائن اور ویب سائٹ پر رابطہ