پنجاب حکومت

قصور: تیز رفتار کار 2 رکشوں پر چڑھ دوڑی، 4 افراد جاں بحق

قصور: تیز رفتار کار 2 رکشوں پر چڑھ دوڑی، 4 افراد جاں بحق

وڈانہ(ملت آن لائن)قصور میں وڈانہ کے قریب کار سڑک کنارے کھڑے 2 رکشوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق قصور روڈ پر بھلو اسٹاف پر تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے 2 رکشوں سے ٹکرا گئی جس سے کار ڈرائیور سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 25 سالہ آفتاب، 20 سالہ عدنان، 30 سالہ نعمان کے ناموں سے ہوئی جب کہ ایک شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا اور کار ڈرائیور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے تعاقب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جو نشے کی حالت میں تھا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈی ایچ کیو قصور اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔
زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈی ایچ کیو قصور اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔