پنجاب حکومت

قوم اورمسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینےکےلئےہمہ وقت تیارہیں، شہباز

لاہور: (ملت+ آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی ظلم و ستم حد سے بڑھ چکا ہے‘ آزادانہ‘ منصفانہ استصواب رائے کشمیریوں کا حق ہے‘ کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھنا انصاف کا قتل عام ہے‘ قتل عام کو روکنے کے لئے اب عالمی برادری کو جاگنا ہوگا۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وفاقی وزیرسیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ملاقات کی‘ ملاقات کے دوران وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھایا۔ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی ظلم و ستم حد سے بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ‘ منصفانہ استصواب رائے کشمیریوں کا حق ہے۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھنا انصاف کا قتل عام ہے۔ قتل عام کو روکنے کے لئے اب بین الاقوامی برادری کو جاگنا ہوگا کیونکہ بھارت کے انتہا پسندانہ عزائم خطے میں قیام امن کے لئے نقصان دہ ہیں۔ پاکستان کے عوام اور بہادر افواج دفاع وطن کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے قوم اور افواج کے حوصلے بلند ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ قوم اور مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ (ن غ)