پنجاب حکومت

لاہورمیٹروبس سسٹم

* میٹروبس کے کوریڈور کی لمبائی 27کلومیٹر پر محیط ہے اور یہ 27 اسٹیشنز پر مشتمل ہے۔
* یہ پراجیکٹ 11 ماہ کے عرصے میں مکمل کیا گیا۔
* اس منصوبہ پر کل 29.66 بلین روپے لاگت آئی۔
* گجومتہ سے شاہدرہ تک میٹرو ٹریک پر 10 فروری 2013ء سے سروس چل رہی ہے۔
* 31 دسمبر 2015ء تک 136 ملین مسافر اس عظیم الشان سفری سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔
* اوسط ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد مسافر یومیہ اور 48 ملین مسافر سالانہ بنیادوں پر میٹروبس پر سفر کر رہے ہیں۔
* 64میٹروبسیں ٹریک پر رواں دواں ہیں جبکہ ان کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔
* لاہور میٹروبس سسٹم میں 14فیڈرروٹس کو ضم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
* مارچ 2016ء تک ان فیڈرروٹس پر 200 بسوں کارواں دواں ہونامتوقع ہے۔

پاکستان میٹروبس سسٹم،اسلام آباد
* میٹروبس کے کوریڈور کی لمبائی 23کلومیٹر پر محیط ہے اور یہ 24 اسٹیشنز پر مشتمل ہے۔
* یہ شاندار منصوبہ 14 ماہ کے معمولی عرصے میں مکمل کیا گیا۔
* اس منصوبہ پر کل 44.84بلین روپے لاگت آئی۔
* صدر سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹروٹریک پر 4جون 2015ء سے سروس چل رہی ہے۔
* 31 دسمبر 2015ء تک 22 ملین مسافر اس شاندارسفری سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔
* اوسطاًایک لاکھ 6ہزار سے زائد مسافر یومیہ میٹروبس پر سفر کر رہے ہیں۔
* 68میٹروبسیں ٹریک پر رواں دواں ہیں جبکہ آئندہ ان کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔
* پاکستان میٹروبس سسٹم میں6فیڈرروٹس کو ضم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
* اپریل 2016ء تک ان فیڈرروٹس پر 78بسوں کارواں دواں ہونا متوقع ہے۔