پنجاب حکومت

لاہور: متحدہ اپوزیشن کے جلسے کے بعد مال روڈ پر صفائی ستھرائی

لاہور: متحدہ اپوزیشن

لاہور: متحدہ اپوزیشن کے جلسے کے بعد مال روڈ پر صفائی ستھرائی

لاہور:(ملت آن لائن) متحدہ اپوزیشن کے جلسے کے بعد مال روڈ پر کنٹینرز اب بھی موجود ہے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔ مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم جلسے کے لئے لائے گئے کنٹینرز اب بھی موجود ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانہ متاثر ہے۔ مال روڈ پر کھانےکے باکس، پانی کی خالی بوتلیں، جوس کے ڈبے، بینرز، پینا فلیکسز اور مختلف جماعتوں کے جھنڈے بھی جگہ جگہ سڑک پر پڑے ہیں۔
اب یہ ہماری، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ جنگ ہے، طاہر القادری
مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے جلسے کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے مشروط کیے جانے پر رات 12 بجے تک کی مہلت دی گئی اور مقرر وقت پر ہی سیاسی جماعتوں نے جلسہ ختم کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کی تحریک اب صرف ہماری نہیں بلکہ یہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی بھی جنگ بن چکی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جلسے سے خطاب کے دوران پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کیا۔