پنجاب حکومت

لاہور پولیس کا کارنامہ؛ کمسن بچوں کیخلاف دکان پر قبضے کا مقدمہ

لاہور پولیس کا کارنامہ؛ کمسن بچوں کیخلاف دکان پر قبضے کا مقدمہ
لاہور:(ملت آن لائن) شاہدرہ پولیس نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے دو کمسن بھائیوں اور ان کے کزن پر دوکان پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ لاہور پولیس کے کارنامے آئے روزمنظر عام پرآتے رہتے ہیں تاہم اس بار پولیس نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے کمسن بچوں 5 سالہ علی احمد، حسیب احمد اور 12 سالہ شعیب حسن پردوکان پر قبضہ کرنے کامقدمہ درج کرلیا۔ تینوں کمسن ملزمان جب قبضہ کے کیس میں ضمانت کروانے عدالت پہنچے تو عدالت نے پولیس پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا پولیس آنکھیں بند کرکے سورہی ہے یا رشوت لے کر مقدمات درج کرتی ہے اتنے چھوٹے بچے کس طرح کسی دوکان پر قبضہ کرسکتے ہیں۔دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج مرزا شاہد بیگ نے متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او شاہدرہ کو مقدمے کی وضاحت کے لیے فوری طلب کرلیا ہے اور واقعے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔