پنجاب حکومت

محاذ آرائی اور اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔شہباز شریف

محاذ آرائی اور اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔شہباز شریف
لاہور(ملت آن لائن)شریف خاندان میں اختلافات کی خبروں کے بعد شہباز شریف کی وضاحت سامنے آگئی جس میں انہوں نے شریف خاندان میں اختلافات کا تاثر مسترد کر دیا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہمیں محاذ آرائی سےگریز اور اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

بہاولپور ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہمیں محاذ آرائی سےگریز اور اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والےجان لیں نوازشریف کے ساتھ کھڑار ہوں گا، بھائی سے مخلص و وفادار تھا اور ہمیشہ رہوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اورملک کی ترقی ا ور عوام کی خوشحالی مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا نصب العین ہے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سوا 4برس سے خدمت خلق کے لئے دن رات ایک کررکھا ہے۔ اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں نے عوام کو ریلیف دیاہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کے لئے متوازن ترقیاتی پالیسی اپنائی ہے۔ شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ وسائل کا رخ پسماندہ او رکم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے اور جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے آبادی کے تناسب سے زیادہ فنڈز دئیے گئے ہیں۔ تعلیم اورصحت سمیت سماجی ترقی کے بڑے منصوبے جنوبی پنجاب میں مکمل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسائل پر عوام کا حق ہے اور یہ حق انہیں لوٹا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اورملک کی ترقی ا ور عوام کی خوشحالی مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا نصب العین ہے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سوا 4برس سے خدمت خلق کے لئے دن رات ایک کررکھا ہے۔ اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں نے عوام کو ریلیف دیاہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کے لئے متوازن ترقیاتی پالیسی اپنائی ہے۔ شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ وسائل کا رخ پسماندہ او رکم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے اور جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے آبادی کے تناسب سے زیادہ فنڈز دئیے گئے ہیں۔ تعلیم اورصحت سمیت سماجی ترقی کے بڑے منصوبے جنوبی پنجاب میں مکمل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسائل پر عوام کا حق ہے اور یہ حق انہیں لوٹا رہے ہیں۔