پنجاب حکومت

محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں کے اردگرد بوسیدہ لٹکتی تاروں کو تبدیل کرنے کی ہدایت

قصور۔(ملت آن لائن) قائم مقام ایس ای سرکل لیسکو جمشیدزمان نے ضلع بھرکے ایکسیئنز اور سب ڈویژنزکے ایس ڈی او زکو جاری کردہ ایک سرکلر میں محرم الحرام کے دوران اپنی اپنی ڈویژن میں امام بارگاہوں کے اردگرد بوسیدہ لٹکتی تاروں کو فوری تبدیل کرکے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیسکوکو یکم محرم سے 10محرم تک روزانہ کی مجالس عزاء منعقد کرنے کے شیڈول کے متعلق درخواستیں موصول ہوئی ہیں کہ ان اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ لیسکو کوملنے والی درخواستوں کو اعلیٰ حکام کو بھیج دیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ مجالس عزاء اور امام بارگاہوں کے روٹس پر مقامی سب ڈویژنز کے لائن مین کو تین شفٹوں میں تقسیم کردیاگیاہے۔ جمشیدزمان نے نے کہا کہ لیسکوملازمین اپنی ڈیوٹی فرض شناسی سے سرانجام دیں گے۔