پنجاب حکومت

محکمہ آرکیالوجی پنجاب

* محکمہ آثار قدیمہ پنجاب نے اقبال منزل سیالکوٹ کی بحالی اور عمارت کو محفوظ بنانے کا منصوبہ مکمل کیا ہے ۔
* لاہور میں انارکلی کے مقبرے کی بحالی اور محفوظ بنانے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔
* شالا مار باغ لاہور میں پارکنگ اور عوام کے لئے سہولتی علاقے کی تعمیر کی گئی ہے ۔
* لاہور میں شیر سنگھ کی بارہ دری کی بحالی اور تحفظ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔
* پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی تاریخی عمارت کی تزئین و آرائش اور تعمیر و مرمت کا منصوبہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔
* اندرون شہر لاہور کے تاریخی دروازوں کی بحالی اور تحفظ کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔
* ضلع اوکاڑہ میں تاریخی قصبہ ست گرہ کی بحالی کے لئے سروے، دستاویزات کی تیاری اورماسٹر پلان کا منصوبہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔
* ضلع ڈیرہ غازی خان میں غازی خان کے مقبرے کی بحالی کا منصوبہ بھی اپنی تکمیل کو پہنچ گیا ہے ۔
* اسی طرح شالا مار باغ لاہور کی بحالی کا قلیل المعیاد منصوبہ مکمل ہو گیا ہے ۔
* محکمہ آرکیالوجی پنجاب کے ٹیکنیکل سٹاف نے گورنر ہاؤس لاہور کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ عمارت کی جامع دستاویزات تیار کی ہیں ۔
* محکمہ آرکیالوجی پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر فاطمہ جناح کالج برائے خواتین چونا منڈی لاہو ر کی تاریخی عمارت کی بحالی اور تعمیر و مرمت کے لئے درکار فنڈز کا تخمینہ تیار کر کے محکمہ تعلیم پنجاب کے حوالے کیا ہے ۔ یہ تخمینہ مذکورہ منصوبے کے پی سی ون کا حصہ بن گیا ہے ۔
* محکمہ آرکیالوجی پنجاب نے دیال سنگھ ریسرچ اینڈ کلچرل فورم کے اشتراک کار سے بیساکھی میلے کے موقع پر لاہور قلعہ میں ایک نمائش منعقد کی ۔جس میں پاکستان اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والی سکھ برادری نے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔
* محکمہ آرکیالوجی نے فیصل آباد اور ٹیکسلا کے عجائب گھروں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر وہاں میوزیولوجی اینڈ میوزیوگرافی کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنسیں منعقد کرائیں ۔
* محکمہ آرکیالوجی پنجاب نے یونیسکو کے ورلڈ ہیریٹیج سنٹر پیرس میں ہڑپہ کو ورلڈ ہیریٹیج لسٹ میں شامل کرنے کے لئے ڈوسیئر کی تیاری کے لئے تکنیکی معاونت کی درخواست کی ہے اور بین الاقوامی ادارہ ہڑپہ کو عالمی ورثوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔
* محکمہ آرکیالوجی پنجاب نے ٹیکسلا کے تاریخی آثار قدیمہ کے گردو نواح میں اگنے والے غیر ضروری درختوں و گھاس کی صفائی کے لئے ٹیکسلا میں چار روزہ تربیتی ورکشاپ منعقدکرائی۔
* محکمہ آرکیالوجی نے ٹیپا حکام سے مل کر تاریخی شالا مار باغ لاہور کے سامنے سے گزرنے والی شاہراہ کی ری ڈائیزننگ کا منصوبہ مکمل کیا ۔نئے ڈیزائن کی وجہ سے اب شالا مار باغ کو ٹریفک کے دھوئیں اور گردو غبار کی وجہ سے درپیش آلودگی کے خطرات میں کمی آئی ہے ۔
* محکمہ آرکیالوجی پنجاب اپنے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں پچھلے کئی سالوں سے پنجاب میں واقع مختلف تاریخی عمارات اور آثار قدیمہ کی بحالی اور انہیں محفوظ بنانے کے طویل المدت منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔ان منصوبوں میں کٹاس راج،روہتاس قلعہ ، شالا مار باغ ، لاہور قلعہ ، جہانگیر و نورجہاں کے مقبرے ، ہڑپہ ، جیوندی اوچ شریف ، ٹیکسلا سے سوات تک آثار قدیمہ کے مقامات کی نشاندہی اور ہرن مینار و ٹانک پراجیکٹس شامل ہیں