پنجاب حکومت

محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی:: پٹواری،منشی رشوت لیتے ہوئےرنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودھا۔(ملت آن لائن)محکمہ اینٹی کرپشن خوشاب نے محمد رمضان پٹواری اوراُس کے منشی شاہ زیب کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا، تفصیلات کے مطابق محمد یوسف نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا عاصم رضا کواطلاع دی کہ ، پٹواری محمد رمضان اور اُس کا منشی فرد بنوانے کیلئے دوہزار روپے وصول کرچکا ہے اور اب مزید پانچ ہزار روپے رشوت مانگ رہا ہے ، جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ پٹواری اور اُس کے منشی کو رشوت نہ دیں بلکہ رشوت دیتے ہوئے اُسے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں، اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں سے مدعی مقدمہ محمد یوسف ملزمان پر ریڈ کروانے پر راضی ہو گیا، جس پر عاصم رضا نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب عاطف شوکت کو ریڈ کرنے کا حکم دیا، سرکل آفیسر نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول حسنین انور کی نگرانی میں ریڈ کیا اور محمد رمضان پٹواری اور منشی شاہ زیب کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم 5000روپے موقع سے برآمد کر لی،گرفتار ملزم سے مزیدتفتش جاری ہے۔