پنجاب حکومت

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

مالی سال 2015-16کے دوران جنوری 2016ء تک 25013.12ملین روپے ٹارگٹ کے مقابلہ میں 14532.74 ملین روپے کے محصولات اکٹھے کئے گئے ہیں۔ اس طرح محکمہ کی مؤثرکارکردگی کی بدولت ریکوری میں 58فیصد ٹارگٹ بخوبی حاصل کر لیا گیا ہے۔
* محکمہ ایکسائیز نے موٹر وہیکل رجسٹریشن اور موٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو کامیابی سے لانچ کیا ہے۔
* محکمہ ایکسائیز کی جانب سے لوگوں کو کمپیوٹرائزڈ نمبرپلیٹس جاری کی جا رہی ہیں۔
* لوگوں کے پراپرٹی ٹیکس کی جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے کمپیوٹرائزیشن کی گئی ہے۔اس طرح پراپرٹی ٹیکس اکٹھاکرنے کے عمل میں شفافیت آئے گی۔
* گاڑیوں کی انسپکشن کے حوالے سے آن لائن سہولت کا اجراء کر دیا گیا ہے ۔
* پراپرٹی ٹیکس کی آن لائن تشخیص کاجدید نظام متعارف کروایا گیا ہے۔
* لاہور کو منشیات سے پاک بنانے کے منصوبہ کا آغازکیا گیا ہے ، اسی طرح آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا اجراء کیا گیا ہے۔
* پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے گاڑیوں کی ڈیلرز سطح پر رجسٹریشن کے جدید نظام کااجراء بھی کیا گیا ہے۔ اس سہولت سے خریداروں کو فائدہ پہنچے گا اور چوری کی گاڑیوں کی فروخت کا خاتمہ ہوگا۔
مجوزہ اصلاحات
* محکمہ ایکسائز لوگوں کی سہولت کیلئے گاڑیوں کی مخصوص نمبر پلیٹس اور مالک کے نام پر مبنی لائسنس پلیٹ کے منصوبہ کے اجراء کا جائزہ لے رہا ہے۔
* کمرشل بنکوں کے ذریعے آن لائن ٹیکسوں کی وصولی کے نظام کا اجراء۔
* ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے مراکز کا قیام۔
* ایکسائیز پولیس کے تھانوں کے قیام کا منصوبہ۔