پنجاب حکومت

محکمہ ترقی خواتین پنجاب

* حکومت پنجاب نے مالی سال 2006-07میں ڈائریکٹوریٹ آف وویمن ڈویلپمنٹ (ترقی خواتین) قائم کیا جبکہ اس کے لیے فنڈز اپریل 2007میں جاری کئے گئے اور اس کا مقصد صنفی ترقی کیلئے صوبہ بھر میں صنفی سر گرمیوں کا فروغ، حمایت اور سہولتوں کو یقینی بنانا تھا۔
* 8مارچ 2012کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے لیے الگ صوبائی محکمے کا قیام عمل میں لایا گیا اور وویمن پیکیج 2012کا اعلان کیا گیا جس میں خواتین کے لیے مختلف اقدامات تجویز کئے گئے ۔
* وویمن ڈویلپمنٹ کے قیام سے حکومت پنجاب اور ملک کے قومی ایکشن پلان (NAP) خواتین کی ترقی اور انہیں با اختیار بنانے، انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کے کنونشن کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
* وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا کردار اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ صوبائی سطح پر صنفی امتیاز کے خاتمے کی پالیسی اور اس کا نفاذ اور عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
* WDDہر شعبہ زندگی میں خواتین کی ترقی کیلئے سرگرمیوں کو قومی اور بین الاقوامی منشور کے تحت فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔
* WD تمام صوبائی محکموں کو صنفی مسئلے پر تربیت اور تکنیکی سہولت فراہم کرتاہے اور ان محکموں کی صنفی سرگرمیوں کا جائزہ لیتا ہے۔
* WD خواتین کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لیے پبلک، پرائیویٹ پارٹنرشپ میں معاونت کرتاہے۔
* WDکے مقاصد میں خواتین کا تعلیمی، سماجی، ثقافتی اقتصادی اور تکنیکی شعبے میں کردار اور حیثیت میں اضافے کیلئے پالیسیاں، منصوبے اور پروگرام مرتب کرناشامل ہے۔
* صنفی مسائل پر آگاہی سیشن، حمایت، تربیت کے علاوہ تحریری مواد(نیوز لیٹر) کی اشاعت بھی اس کی ایک اہم ذمہ دار ی ہے ۔
* محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے صنعت زارٹیوٹا اور اپوا کے تعاون سے خواتین کی سکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ ، مانیٹرنگ اور اعداد و شمار مرتب کرنابھی ایک اہم ذمہ داری ہے۔
* لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور خواتین غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔
* انسانی حقوق کے عالمی دن اور خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سیمیناروں ، ورکشاپوں ، نمائشوں ، تقریری،مصوری اور پوسٹر مقابلوں کا انعقاد کر تاہے۔
* 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے WDاپنے شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو فاطمہ جناح گولڈ میڈل دیتا ہے۔ اس سرگرمی کا مقصد خواتین کو معاشرے میں ان کو زیادہ حقوق دینا اور قومی ترقی میں ان کی زیادہ شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔
* اقوام متحدہ کی قراداد کی روشنی میں خواتین کو کام کی جگہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے تحفظ ایکٹ 2012کا نفاذ۔
* WD شہری اور دیہاتی علاقوں میں بجلی سطح پر خواتین کے مسائل اجاگر کررہاہے اور کم وسائل کے ساتھ زیادہ فوائد حاصل کرنے کی پالیسی کے تحت کمیونٹی بنیاد پر خواتین کیلئے سرگرمیوں اور ان کی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔
* فیس بک اور محکمے کی سرکاری ویب سائٹ پر محکمانہ سرگرمیوں کو اجاگر کیا جاتاہے۔
* WD ماہانہ بنیاد پر “نیوز ، لیٹر، شائع کرتاہے جس میں محکمانہ سرگرمیوں اورخواتین کے لیے اقدامات کو اجاگر کیا جارہاہے۔
* مختلف این جی اوز کے تعاون سے میڈیاپر خواتین کیحقوق کی آگاہی مہم جاری ہے۔ عورت فاؤنڈیشن اور آکسفیم کے تعاون سے ضلع قصور کو تشدد سے پاک ضلع بنانے کا افتتاح ہوچکاہے۔
* وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ٹال فری ہیلپ لائن کا قیام، خواتین کی معاشی ترقی اور قانونی معاونت کے لیے متعدد قوانین میں ترمیم۔
* خواتین پر تشدد، تیزاب پھینکنے کے کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت کو بھیجے جائیں گے ۔
* خواتین کے لیے الگ ٹرانسپورٹ سروس کے کیلئے کام جاری ہے۔8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے 1000خواتین کو سکوٹیز دی جائیں گی۔ وویمن آن وہیلز(Women on Wheels) مہم کے تحت خواتین / طالبات کو موٹر سائیکل چلانے کی فری تربیت فراہم کی جارہی ہے۔